ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسکل ڈیولپمنٹ اور ملازمتوں کی تخلیق ہندوستان کے لیے اہم: صدرپرنب مکھرجی کا اطہار خیال

اسکل ڈیولپمنٹ اور ملازمتوں کی تخلیق ہندوستان کے لیے اہم: صدرپرنب مکھرجی کا اطہار خیال

Wed, 14 Dec 2016 23:12:39  SO Admin   S.O. News Service

چھندواڑہ، 14/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) صدر پرنب مکھرجی نے آج یہاں مہارت کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملازمتوں کی تخلیق کے ملک کے لیے اہم ہے اور اگر ملک روزگار فراہم کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے تو اس سے بدامنی اور مایوسی پیدا ہوگی۔ہندوستانی صنعتی کنفیڈریشن(سی آئی آئی) کے اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ سینٹر کی سالانہ تقریب کو یہاں خطاب کرتے ہوئے مکھرجی نے کہاکہ دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ہندوستان کو روزگار کی کمی کی وجہ سے آنے والے سالوں میں بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ملک کی آدھی آبادی 25سال سے کم عمر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان نسل کے پاس اگر نوکری ہوگی تو وہ ہمارا اثاثہ ہوں گے،لیکن اگر ملک روزگار فراہم کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے تو اس سے بدامنی اور مایوسی پیدا ہوگی۔صدر نے کہا کہ روزگار حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قابلیت ہی کافی نہیں ہوگی، اس کے لیے مہارت ضروری ہے،ہماری یونیورسٹیوں اور کالجوں سے ہر سال بڑی تعداد میں گریجویٹ طلبا نکلتے ہیں، لیکن ان میں سے زیادہ تر بے روزگار رہتے ہیں، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے،دوسری طرف، ہماری صنعتوں کو موثر افرادی قوت تلاش کرنے میں مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ تر آبادی زیادہ عمر والوں کی ہے،ہندوستان اور چین جیسی ابھرتی معیشتیں تیزرفتار اقتصادی ترقی کی گواہی رہی ہیں، اس لیے ہمیں ہر ممکن طریقے سے مہارت کی ترقی کو فروغ دے کر اس موقع کو استعمال میں لانا چاہیے۔


 


Share: